4 دسمبر 2016 - 11:00
ہندوستان اور ایران کا مشترکہ تجارتی اجلاس

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور ہندوستان کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات تیل و گیس اور انرجی سے بالاتر ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے، جو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لئے ہندوستان کے دورے پر ہیں، نئی دہلی میں ایرانی اور ہندوستانی تاجروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان، تیل استعمال کرنے والا ایک بڑا ملک ہے اور ایران تیل برآمد کرنے والے اہم ملکوں میں شامل ہے اس لئے دونوں ہی ممالک تجارتی میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ایران اور ہندوستان کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پابندیوں کے سخت دور میں ہندوستان کے تعاون کو کبھی بھی فراموش نہیں کرے گا- ایران اور ہندوستان کا مشترکہ تجارتی اجلاس ہفتے کو نئی دہلی میں منعقد ہوا جس میں ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف اور ہندوستان کے پٹرولیم کے وزیردھرمیندر پردھان نے شرکت کی۔

.......

/169